سوال (4898)
کیا دشمن کے ڈر سے اپنے آپ کو گولی کے ساتھ شہید کر سکتے ہیں۔
جواب
خودکشی کرنا حرام ہے، اس کو شہادت نہیں کہہ سکتے، دشمن سے مقابلہ کرنا چاہیے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مقابلے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، پھر آپ مقابلہ کریں، اگر دفاع کرتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں تو پھر آپ شہید ہیں، اپنے آپ کو نہ ماریں، دشمن سے اپنی جان، مال اور عزت کی وجہ سے مارے گئے ہیں تو ان شاءاللہ شہید ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




