سوال (4186)
آفاقی کے لیے دوسرا عمرہ ادا کرنے کے لیے جعرانہ سے احرام باندھ کر عمرہ کرنا کیسا ہے؟
جواب
اس مسئلے میں ہمارا اور اہل عرب کا اختلاف ہے، ہمارے بعض علماء بھی ان کے ہمنوا ہیں، وہ کہتے ہیں کہ حج کا احرام آفاقی اپنی رہائش گاہ سے باندھے، عمرے کے لیے باہر جائے، ہمارے مشائخ کہتے ہیں کہ جب آپ حج کا احرام رہائش گاہ سے باندھنے کا کہتے ہیں، تو عمرے کا احرام بھی رہائش گاہ سے باندھنے کا کہیں، ہمیں جو تھوڑی بہت سمجھ میں آئی ہے کہ اگر آپ دوسرا عمرہ کر رہے ہیں تو مسجد عائشہ اور جعرانہ جانے کے بجائے، رہائش گاہ سے احرام باندھیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ
تنعیم یعنی مسجد عائشہ، جعرانہ یہ اقرب الی الحل کہلاتے ہیں، البتہ اولی یہ ہے کہ میقات مقررہ پر جائیں، طائف سے جا کر قرن منازل سے احرام باندھ کر آئیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ