سوال (5921)

اگر انسان ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرے اور حلق کروانا بھول جائے اور پاکستان آجائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

اصل حکم یہ ہے کہ حج و عمرہ کے مسائل اچھی طرح سیکھ کر اور ازبر کرکے ہی اس عظیم عبادت کے لیے جانا چاہیے، اور وہاں ان عبادت کو پوری توجہ اور اہتمام کے ساتھ سر انجام دینا چاہیے، پھر اس قسم کی غلطیاں نہیں ہوں گی۔ وہاں قدم قدم پر سمجھانے والے، بتانے والے موجود ہوتے ہیں، لیکن حاجی حضرات خود توجہ نہیں کرتے۔
اور اضطراری حکم یہ ہے کہ اب جہاں ہے وہیں حلق یا تقصیر کروا لے عمرے کی نیت سے ولا یکلف اللہ نفسا إلا وسعہا.

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ