سوال (3880)
ایک شخص پاکستان میں سحری کر کے آگے کسی دوسرے ملک میں چلا گیا ہے تو وہ افطاری کس وقت کے مطابق کرے گا؟ جس ملک میں سورج دیر بعد غروب ہو؟
جواب
جو شخص کسی دوسرے ملک چلا جاتا ہے، وہ وہاں کے مطلع یعنی طلوع و غروب کے تابع ہو جاتا ہے، اب وہاں کے اعتبار سے روزہ افطار کرے گا، یہ ہو سکتا ہے کہ بارہ کی سولہ گھنٹے ہو جائیں، ہو سکتا ہے کہ ایسے ملک چلا گیا وہاں افطار اس کو بارہ گھنٹے کے بجائے دس گھنٹوں میں کرنا پڑا، بس جہاں جائے گا وہاں کے مطلع کا اعتبار ہوگا، جس ملک کو چھوڑ کے گیا ہے، اس کا اعتبار نہیں ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ