سوال (644)

اگر ایک آدمی دوسری یا تیسری رکعت میں ملا ہے پھر چار بار ہاتھوں کو اٹھایا کیسے جاے گا؟ مقتدی اپنی نماز کے حساب سے یا امام کے حساب سے رفع الیدین کرے گا؟

جواب

امام کے حساب سے نہیں بلکہ مقتدی اپنی ترتیب سے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوتے وقت رفع الیدین کرے گا ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

شریعت نے چار بار ، چھ بار یا آٹھ بار کی بحث نہیں کی ہے ، آپ بخوبی اس بات کو جانتے ہیں ،شریعت نے یہ بتادیا ہے کہ یہاں یہاں رفع الیدین ہے ، اب جو مقامات ایسے ہیں ، جہاں خاموشی ہے ، کوئی دو ٹوک بات نہیں بتائی گئی ہے ، وہاں مقتدی آزاد ہے وہ اپنا اعتبار کرے ، اس کے حساب سے عمل کرلے ، اگر امام کا اعتبار کرتا ہے ، اقتداء کا اعتبار کرتا ہے تو پھر اس کے اعتبار سے کر لے ، لیکن ان شاءاللہ نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ