سوال (6062)
جن بچھڑوں کے سینگ پچپن میں دوائی لگا کر ختم کر دیے جاتے ہیں, ان کی قربانی درست ہے؟
جواب
جی ہاں، فتوے مل جاتے ہیں کہ اس کے سینگ نکال دیے گئے ہیں، ٹھیک ہے، لیکن ایک چیز واضح ہوگئی ہے، سینگ اگر نکال دیے جائیں تو جانور عیب دار ہوتا ہے، جانور کا آدھے سے زیادہ سینگ ٹوٹ جانا یا کاٹ دیا جانا یہ عیب ہے، ہماری رائے کے مطابق یہ جانور قربانی کو نہیں لگتا، یہ عیب کے زمرے میں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ




