سوال (6468)

گھروں میں جو عیسائی مذہب خواتین کام وغیرہ کرتی ہیں 25 دسمبر ان کی عید کا دن ہوتا ہے اس دن یا اس سے پہلے وہ گھروں والوں سے اپنی عیدی کے طور پر اگر کچھ مانگیں کیا ان کو اس موقع پر کچھ دیا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ رہنمائی فرمائیں۔

جواب

ان کی عید پر ان کو کوئی تحفہ اور عیدی نہیں دے سکتے، باقی تنخواہ ایڈوانس مانگ لیتے ہیں، یہ ایک الگ بات ہے، ان کے تمام تہوار جھوٹے ہیں، ان پر تعاون نہیں کرنا چاہیے، ہمارا تہوار سچا ہے، ان دنوں دے سکتے ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ