سوال (6520)

اگر بالفرض کسی نے easy paisa وغیرہ سے loan لیا ہو اور بعد میں پتہ چلے یہ تو سود ہے کیا ایسی صورت میں سود ادا کریں…؟ کیونکہ اگر ابھی ادا نہیں کریں گے تو دن بدن وہ بڑھتا چلا جائے گا۔ قرضہ لینے والا اس معاملے سے توبہ بھی کرچکا ہے اور اسکو چھوڑنا چاہتا ہے کیا وہ اس کو ادا کرے…؟

جواب

ادا کیے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ وہ لازم ادا کرے، اگر کوئی بچنے کا طریقہ ہے، تو وہ اپنا لیں، دوسرا یہ ہے کہ ایسی کوئی رقم لوگوں کے پاس آجاتی ہے، جو ناجائز ہوتی ہے، تو ایسی رقم لے کر سودی معاملہ سدھار دے، یہ صورت بہتر ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ