سوال (513)

سب سے پہلی بات یہ سسٹم investment base نہیں ہے مطلب اس میں investment نہیں ہوتی۔ یہ سسٹم Products کی base پہ ہے ۔ اس سسٹم کو جوائن کرنے کے لیے آپکا اکاؤنٹ بنے گا جس کی joining فیس 850ہے۔ اس میں آپ کو ایک ڈسکاؤنٹ کارڈ دیا جاتا ہے، جس سے آپ ایک سال میں کوئی بھی پراڈکٹ تیس فیصد ڈسکاؤنٹ پر خرید سکتے ہیں۔
دوسری بات یہ کہ اکاؤنٹ بنانے کے بعد آپ اپنی ٹیم بنائیں گے/ گی وہ بھی صرف 2 میمبرز کی ۔تیسرے میمبر کو آپ اپنے اکاؤنٹ ( Gmail I’d)کے ساتھ جوائن نہیں کروا سکتے لیکن اپنی ٹیم میں سے کسی میمبر کی ہیلپ کر سکتے ہیں ۔
تیسری اور اہم بات یہ ہے کہ جب آپ 2 میمبرز کی ٹیم بنا لیں گے (next 2 pair bhe Complete hoo)تو کمپنی آپ کے jazzcash یا easypaisa اکاؤنٹ میں payment ٹرانسفر کر دے گی ۔
چوتھی بات: آپ کی ٹیم مطلب آپ نے جو 2 میمبرز بنائے تھے ، وہ دونوں میمبرز آگے مزید اپنے اپنے 2 میمبرز بنائیں گے۔جس کا کمپنی آپکو 400 آپکے jazzcash یا easypaisa اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دے گی ۔
پانچویں بات:
آپ کے 2 میمبرز آگے 4 میمبرز بنائیں گے ۔ وہ 4 میمبرز آگے 8 میمبرز بنائیں گے۔ وہ 8 میمبرز آگے 16 میمبرز بنائیں گے۔ پہلے پیئر سے آپ کو ارنگ 300 ہو گی ، لیفٹ والا ممبر جب اگے سے اپنے 2 ممبر ایڈ كروائے گا اسکا آپکو 200 دیا جائے گا، رائٹ والا جب 2 ممبر کروائے گا آپکو اسکا بھی 200 ملے گا۔ اسی طرح آپکی ٹیم بنتی رہے گی اور ہر پیر کا آپکو 200 ملتا رہے گا۔
آج کی جوائننگ کی پیمنٹ اگلے دن 10AM سے پہلےآپ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی۔
مکرم شیوخ کرام اس طرح کا کاروبار کرنا کتاب وسنت سے ثابت ہے یا نہیں؟ مکمل دلائل کے ساتھ وضاحت فرمائیں ۔

جواب

یہ جوا اور سٹے کی جدید شکل بنتی دیکھائی دے رہی ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

یہ scam اور فراڈ ہے۔ اس سے دور رہیں۔ یہ صرف رقم بٹورتے ہیں۔ اس کے بدلے دیتے دلاتے کچھ نہیں۔ یہی ان کا کاروبار ہے۔

فضیلۃ العالم حافظ قمر حسن حفظہ اللہ

یہ بدنامِ زمانہ ایم ایل ایم یعنی ملٹی لیول مارکیٹنگ کی ایک صورت ہے، جو شرعی اعتبار سے بھی کئی ایک قباحتوں پر مشتمل ہے، جس کی وضاحت لجنۃ العلماء للإفتاء کے کئی ایک فتاوی میں کی گئی ہے، اور تجرباتی طور پر بھی یہ فراڈ بے نقاب ہو چکا ہوا ہے، قانونی پر بھی اس پر پابندی ہے، لیکن افسوس یہ ہے کہ ابھی بھی معاشرے میں ایسے لوگ موجود ہیں، جو اس طرح کے دھوکوں میں آ جاتے ہیں۔

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ