سوال (1779)
جو ناخن کاٹنا ور زیر ناف بال کاٹنا اور بال کٹوانا یہ عید کی نماز سے پہلے ہے یا بعد میں ہے؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں۔
جواب
قربانی کرنے کے بعد کاٹیں گے اور اگر قربانی نہیں ہے تو پھر نماز کے بعد کاٹیں گے۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
سوال: دس ذی الحجہ کو بال و ناخن عید نماز کے بعد کاٹنے ہیں یا قربانی کرنے کے بعد کاٹنے ہیں؟
جواب: حدیث کے الفاظ “حتی یضحی” کا ظاہری تقاضا یہ ہے کہ قربانی کے بعد کاٹنے چاہییں، خواہ وہ بال ہوں یا ناخن ہوں، البتہ جو امر و حکم ہے اس میں نماز پڑھنے کے بعد تخفیف ہو جاتی ہے، اگر کوئی نماز پڑھنے کے بعد کاٹ لیتا ہے تو سختی نہیں ہے، لیکن افضل یہی ہوگا کہ قربانی کے بعد کاٹ لے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
سوال: بال و ناخن قربانی کر کے ہی کانٹے ہیں یا عید نماز کے بعد قربانی سے پہلے کاٹے جا سکتے ہیں۔
جواب: قربانی کے بعد کاٹنے ہیں۔
“جب تم ذوالحجہ کا چاند دیکھ لو اور تم میں سے کسی کا قربانی کا ارادہ ہو، تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے یہاں تک کہ وہ قربانی کر لے۔”[صحیح مسلم: 1977]
فضیلۃ الشیخ فیض الابرار شاہ حفظہ اللہ