سوال (4143)
نماز عید سے پہلے عید کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت ہے؟
جواب
عید کا چاند نظر آ جانے کے بعد خوشی کے اظہار کا دروازہ کھل گیا ہے، اب آپ کا عرف ہے کہ آپ اس کو کس انداز سے لیتے ہیں، کس انداز سے مناتے ہیں، دین اسلام نے اس حوالے سے نہ کوئی تعین کی ہے، نہ کوئی پابندی لگائی ہے، ہمارے اسلاف نماز کے بعد ملتے تھے تو کہتے “تقبل الله منا و منك”۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ