سوال (4697)
عید کے دن اپنی قربانی کے گوشت سے کھانے کی ابتدا کرنا کیا سنت ہے یا صرف مستحب عمل ہے؟ اگر سنت ہے تو دلیل بھی دیجئے گا۔ جزاک اللہ خیرا
جواب:
حدیث میں اس طرح ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے بعد اپنی قربانی کی تلی یا کلیجی سے کھانے کی ابتدا کرتے تھے، لیکن یہ صرف استحبابی عمل ہے، کوئی امر یا حکم نہیں ہے، فرض یا وجوب نہیں ہے، اگر کسی کی قربانی میں دیر ہے تو وہ عید سے پہلے کھانا پینا کر سکتا ہے، کوئی سختی نہیں ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ