سوال (1860)

اگر نماز عید کی پہلی رکعت رہ جائے تو اسے ادا کرتے وقت پانچ تکبیرات کہنی ہیں یا سات تکبیرات کہنی ہیں ؟

جواب

پہلی رکعت رہ جائے تو پانچ تکبیرات کہنی ہیں۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

جو امام کے ساتھ پڑھی ہے ، وہ مقتدی کی پہلی رکعت ہے ، اب دوسری رہ گئی تو دوسری میں پانچ تکبیرات ہی کہے گا ۔ ھذا ماعندی واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ

سائل : شیخ تکبیرات کا حکم کیا ہے ؟
جواب :
یہ تکبیرات مسنون بمعنی استحباب ہیں ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

فضیلۃ العالم ڈاکٹر ثناء اللہ فاروقی حفظہ اللہ