سوال (3083)

شیخ ایک سوال ہے کہ ایک عیسائی عورت ہے، جو ایک مسلمان مرد کے پاس ہے، وہ عورت کہہ رہی ہے کہ مجھے اپنے میاں کے پاس نہیں جانا ہے، تو کیا یہ شخص اس سے شادی کر سکتا ہے؟

جواب

میری معلومات کے مطابق وہ اس سے طلاق لے لے، یا مسلمان ہو جائے، اس کے بعد وہ عورت عدت گذارے گی، اسی دوران اگر شوہر بھی مسلمان ہوجاتا ہے تو اس کی رہے گی، بصورت دیگر عدت کے بعد وہ مسلمان سے نکاح کر سکتی ہے، بشرطیکہ قانونی کوئی بھی رکاوٹ نہ ہو، باقی وہاں جو مقامی علماء ہیں، ان سے یہ مسئلہ ڈسکس کیا جائے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ