سوال (3336)
عیسائی کرسمس کا کیک بھیجتا ہے، اس کو واپس کرنا ہے اور ساتھ اسلام کی دعوت دینی ہے، کیسے آغاز کیا جائے، کیسے دعوت دی جائے کہ اسکو سمجھایا بھی جائے اور برا بھی نہ لگے؟
جواب
انجیل کے حوالہ جات دے کر دعوت دیں، پھر اسلامی تعلیم بتائیں، اپنا اسلام اور عمل مضبوط کریں، تاکہ وہ کیک بھیجنے کی جرات ہی نہ کرے، اور اگر غیر مسلم ممالک میں ہیں تو بھی دعوت اسلام دیں، عیسی علیہ السلام کا درست تعارف پیش کریں۔
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ