سوال (1637)

ایک ایپ پر کلک کرتے رہنے سے کوئن ملتے ہیں ، وہ کوئن بعد میں ڈالرز میں تبدیل ہوتے ہیں ۔ یہ پیسے کمانا جائز ہے ؟

جواب

پہلی بات یہ ہے کہ ایپ کس قسم کی ہے ؟ پھر اس ایپ پر کلک کرنے کی نوعیت کیا ہے ؟ دوسرا کوئن ڈالرز میں تقسیم کیوں ہوتے ہیں ؟ لہذا اس قسم کی کمائی جائز نہیں ہے ، کیونکہ بہت سے مخفی معاملات ہوتے ہیں ، جن کو بغور دیکھیں تو معلوم ہوتا ہےکہ یہ شرعا درست نہیں ہے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ