سوال (4664)

میری منگنی کو چھ سال ہو چکے ہیں، مگر لڑکا کچھ نہیں کرتا ہے، نہ ہی کماتا ہے، بظاہر ریسپانس بھی اچھا نہیں ہے اور اس کا اخلاق بھی بہت اچھا نہیں ہے، خاموش طبع انسان ہے، اب وہ شادی کرنے کا کہہ رہے ہیں مگر میں اپنے والدین کی فل سپورٹ کے ساتھ مزید پڑھنا چاہتی ہوں اور اب میں اس طویل عرصہ کی منگنی سے تنگ آ چکی ہوں اور رب العالمین سے مسلسل دعا کے ساتھ بہتر سے بہتر رشتہ کی طلب گار ہوں۔ اب میں نے خواب دیکھا ہے کہ میں اور بابا ایک جگہ کھانا کھا رہے ہیں، وہیں میں نارمل حالت میں میرا منگیتر آ جاتا ہے اور ساتھ بیٹھ جاتا ہے پھر روٹی کا بڑا سا لقمہ لے کر میرے منہ میں ڈالتا ہے، اب مجھے اس خواب کی تعبیر چاہیے ہے۔

جواب

خواب کی تعبیر ماہرین بتائیں گے، لیکن یہ جو حالات نظر آئے رہے ہیں، اس حوالے سے یہ شادی آپ کے لیے قطعاً مناسب نہیں ہے، اگرچہ آپ نے یہ نہیں بتایا، کہ لڑکے کی دینی حالت کیا ہے، لیکن آپ کے سوال سے ظاہر ہو رہا ہے کہ لڑکا نمازی بھی نہیں ہے، کیونکہ جس کا دین کے ساتھ تعلق ہوتا ہے، وہ اتنا عرصہ بے روزگار نہیں رہ سکتا، کیونکہ دین کی خوبیوں میں سے ایک ذمے داری یہ بھی ہے کہ اس سے انسان کے اندر احساس ذمے داری پیدا ہوتی ہے، میرے علم کے مطابق یہ رشتہ آپ کو توڑ دینا چاہیے، خالصتاً دینی بنیادوں پر کوئی رشتہ کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ