سوال (988)

میں جاب کے سلسلے میں قطر رہتا ہوں ، اس بار ان شاءاللہ رمضان عید کے لیے انڈیا جا رہا ہوں ، تو عید میں قطر کے حساب سے منواؤں گا یا انڈیا کے حساب سے منواوں گا ، کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ قطر میں انڈیا کے مقابلے میں ایک دن روزے ہوتے ہیں اور ایک دن پہلے عید منائی جاتی ہے ، میں کس حساب سے عید مناؤں؟ یہ بھی ہے کہ میرا ایک روزہ زیادہ ہوجائے گا ۔

جواب

انڈیا کے مطابق عید کریں گے ، انسان جس علاقے میں ہے اس علاقے کی رؤیت کا اعتبار کرے گا ۔

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ

آپ جس علاقے میں جائیں گے ان کے مطابق روزہ رکھیں اور عید کریں۔

فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ