سوال (2233)

ایک بندے نے اپنی بیوی کو ایک ہی مجلس میں تین چار بار بولا ہے طلاق طلاق، اس کے بعد اس نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ میری بہن ہو وغیرہ تو اب اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

پہلی طلاق ، طلاق رجعی ہے، یعنی اس میں دورانِ عدت رجوع ہوسکتا ہے، اگر بندے نے پہلی دفعہ طلاق دی اور ساتھ ظہار کر دیا “جدائی/ علیحدگی کی نیت سے محارم رشتہ دار کی طرح حرام کہہ دیا” تو اس پر ظہار کا کفارہ ہو گا، جو رجوع سے پہلے ادا کرنا ہوگا ۔
ظہار کا کفارہ علی الترتیب یوں ہے:
(1) غلام آزاد کرنا۔
اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو
(2) دو ماہ کے لگاتار روزے رکھنا۔
اگر اس کی استطاعت نہ ہو تو
(3) ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا۔
واللہ أعلم۔

فضیلۃ الباحث حافظ محمد طاہر حفظہ اللہ

اضافہ:
غلام آزاد کرنا قبل از مسیس(بیوی کو چھونا)، اگر اس کی طاقت نہ ہو تو دو ماہ لگاتار روزے رکھنا قبل از مسیس۔

فضیلۃ العالم عبد الخالق سيف حفظہ اللہ