سوال (4032)
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ایک رکعت میں قرآن مکمل کرتے تھے یہ پہلے کبھی نہیں سنا ہے؟
جواب
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ عَنْ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنِى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عُثْمَانَ قَالَ قُلْتُ لاَ يَغْلِبُنِى اللَّيْلَةَ عَلَى الْمَقَامِ أَحَدٌ فَجَاءَ رَجُلٌ حَتَّى وَضَعَ يَدَهُ بَيْنَ كَتِفَىَّ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ فَتَنَحَّيْتُ فَافْتَتَحَ الْقُرْآنَ فَقَرَأَهُ فِى رَكْعَةٍ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنَّمَا صَلَّيْتَ رَكْعَةً. قَالَ هِىَ وِتْرِى.
عبدالرحمن بن عثمان بیان کرتے ہیں ایک دفعہ میں نے سوچا کہ آج رات مجھے کوئی مقام ابراہیم سے الگ نہ کرسکے گا ‘ ایک شخص آیا‘ اس نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان ہاتھ رکھا ‘ میں نے مڑکردیکھا تو وہ امیرالمومنین حضرت عثمان غنی ؓ تھے ‘ میں پیچھے ہٹ گیا‘ انھوں نے قرآن کی تلاوت شروع کی اور ایک رکعت میں اسے پڑھ لیا‘ میں نے عرض کی اے امیرالمومنین! آپ نے ایک رکعت ادا کی، تو انھوں نے جواب دیا یہ میرے وتر تھے۔ [سندہ، حسن]
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
فضیلۃ الباحث احمد بن احتشام حفظہ اللہ
مصنف ابن ابی شیبہ میں روایت موجود ہے، ہمارے علم کے مطابق درست ہے، واللہ اعلم، امام شافعی 60 مرتبہ مکمل کیا کرتے، یعنی کہ روزانہ 2 مرتبہ، زہیر رحمہ اللہ 90 مرتبہ کیا کرتے یعنی کے روزانہ 3 مرتبہ,
فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ
شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے مقالات میں اس بارے میں تفصیلی بحث موجود ہے، شیخ نے لکھا ہے کہ امام نووی رحمہ اللہ نے ایسے کئی صحابہ کرام کے نام ذکر کیے ہیں، جو ایک رات میں قرآن ختم کرتے تھے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ