سوال (2226)

ایک رکعت سے کم پانے والا جمعہ کو پائے گا یا نہیں؟

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:

“من أدرك ركعة من الجمعة؛ فليضف إليها أخرى، وقد تمت صلاته”

جس نے جمعہ کی ایک رکعت پا لی وہ دوسری رکعت پڑھ لے اس کی نماز مکمل ہوگی۔
حدیث مذکورہ کی روشنی میں اہل علم نے لکھا ہے کہ جو اس سے کم یعنی تشہد میں ملے تو اس کو مکمل ظہر کی نماز ادا کرنی چاہیے۔
امام ابن قدامہ رحمہ اللہ نے المغنی میں بھی یہی ارشاد فرمایا ہے، جو کہ جمہور اہل علم کا موقف ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث مقصود احمد مدنی حفظہ اللہ