سوال (1159)
ایک صاع میں کتنے کلو ہوتے ہیں ؟
جواب
صاع اڑھائی کلو کا ہوتا ہے لیکن کچھ کم ہوتا ہے ، کوئی حرج نہیں ہے ، اللہ تعالیٰ کی راہ میں جب کوئی چیز نکلتی ہے تو اس میں کچھ بڑھ جاتا ہے تو یہ اولی سمجھا جائے گا ، البتہ اگر وزن سمجھنا مقصود ہے تو دو کلو چار سو گرام بناتے ہیں ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
حافظ عبداللہ محدث روپڑی اور حافظ صلاح الدین یوسف کی تحقیق کے مطابق اڑھائی کلو گرام وزن گندم ہے۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
گندم کے وزن کے اعتبار سے 2180گرام
فضیلۃ الباحث امان اللہ عاصم حفظہ اللہ