سوال (622)

ایک شخص رمضان میں زکوٰۃ ادا کرتا ہے ، لیکن ایک سال وہ رمضان سے پہلے ہی مکمل زکوٰۃ ادا کر دیتا ہے ، جب زکوٰۃ ادا کر دی تو کچھ مستحق لوگ پھر سے آگئے ہیں ، اب وہ شخص کیا آئندہ سال کی زکوٰۃ میں سے رقم ادا کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اس حوالے سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

اس بحث کا خلاصہ یہ ہے کہ ایڈوانس زکاۃ دی جا سکتی ہے ، باقی کتابوں میں ایک سال کا ذکر ہے ، لیکن وہ حد بندی نہیں ہے ، خبر کے طور پر ہے ، بندہ ایک سال یا دو سال یا اس سے زیادہ بھی ایڈوانس زکاۃ دے سکتا ہے ۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ