سوال (4679)

ایک شخص دو جگہ پر عید کا خطبہ دے سکتا ہے؟

جواب

جی ہاں، ضرورت کے تحت ایسا کیا جا سکتا ہے، جب فرض نماز میں ایسا جائز ہے تو عید نماز میں بالاولی جائز ہے، سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نماز پڑھ کر اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے، یہاں بھی وہی قاعدہ چلے گا، پہلی نماز کا آپ جو بھی حکم لگائیں، لیکن دوسری نماز لا محالہ نفل ہو جائے گی، پہلی بھلے فرض عین، فرض کفایہ ہو یا موکدہ ہو، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، خطبہ بھی دیا جا سکتا ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ