سوال (1749)
ایک شخص کے دو گھر موجود ہیں ، ایک شہر میں ہے ، ایک دیہات میں ہے ، وہ قصر نماز کہاں کر سکتا ہے ؟
جواب
اگر وہ دونوں گھروں میں رہتا ہے ، ہفتہ پندرہ دن یہاں رہتا ہے ، ہفتہ پندرہ وہاں رہتا ہے تو اس کے دو وطن شمار ہونگے ۔ دونوں جگہ نماز مکمل پڑھے گا ، راستے میں جو نماز آئے گی وہ قصر کرے گا ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ