سوال (1604)

ایک شخص مُلکِ شام سے جناب عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا : آپ نے پوچھا: تمھیں کون سی چیز یہاں لائی؟ کہنے لگا: میں تشہد سیکھنے کے لیے آیا ہوں یہ سن کر سیدنا عمر رونے لگے ، یہاں تک کہ آپ کی داڑھی آنسوؤں سے تر ہوگئی ۔ پھر فرمایا: اللہ کی قسم! مجھے اللہ سے امید ہے کہ وہ تمھیں کبھی عذاب نہیں دے گا
[بدائع الصنائع]

جواب

اس کو اہل علم نے بدائع الفوائد کے حوالے سے ذکر کیا ہے ، مقدمۃ الکتاب میں ذکر کیا گیا ہے ، غالباََ بعض لوگوں نے اشارہ کیا ہے کہ البدایہ و النھایۃ میں بھی موجود ہے ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ترجمے میں دیکھ لیا جائے باقی اس کے علاؤہ کوئی اور بحث مجھے نہیں ملی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ