سوال (3447)
اس جوان کو میں دم کرنے آیا ہوں، ایک ہفتہ سے کچھ کھاتا پیتا نہیں ہے، بیوی نے ڈیڑھ سال سے چھوڑ رکھا ہے، واپڈا ملازم ہے، ایک سکیل اسے نیچے کیا گیا ہے، اللہ جانے اسے کیا ہوا، اس حوالہ سے رہنمائی کیجیے گا یہ لوگ بہت پریشان ہیں، اہل علم سے عاجزانہ و مودبانہ اپیل ہے۔
جواب
کم از کم چھ سے آٹھ گھنٹے اس کے ساتھ اس کی رفتار پر گزاریں، گھر والوں سے اجازت لے کر اس کے کمرے میں اکیلے رہیں، تمام وقت کی نمازیں کمرے میں ادا کریں، سوال پوچھیں اگر سیدھا جواب نہ دے تو اپنی باتیں اپنے غم اس سے شئیر کریں، آہستہ آہستہ برف پگھلے گی اور بات باہر آئے گی۔ علماء کا گروپ ہے مگر بطور نفسیات کے طالبعلم کے سوچا کہ کچھ ناقص رائے دے دوں۔
فضیلۃ الباحث ابو سلطان حفظہ اللہ
درست، ڈپریشن / اکتئاب کی کیفيت میں لگ رہا ہے، نفسياتى طور پر سمجھنا ضروری ہے،
بغیر سمجھے علاج، معالجہ فائدہ نہیں دیتا ہے۔
فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ