سوال (1020)
ایک شخص سعودی عرب میں روزے رکھتا ہے اور اس کی فیملی پاکستان میں ہے تو اپنا اور نابالغ بچوں کا فطرانہ سعودی عرب کے حساب سے ادا کرے گا یا پاکستان کے حساب سے ادا کرے گا ۔
جواب
جو لوگ پاکستان میں ہیں ان کا فطرانہ پاکستان کے لحاظ سے اور جو آدمی سعودیہ میں رہتا ہے ، اس کا فطرانہ سعودیہ کے حساب سے ہوگا۔
فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ
جیسے آسانی ہے ادا کر دے ، بہرحال جو جس علاقے میں ہےاس کی طرف سے اسی موافق ادا کر دیا جائے ۔
فضیلۃ الباحث اسامہ شوکت حفظہ اللہ