سوال (1945)

ایک طلاق کے بعد رجوع کے لیے دو گواہوں کا ہونا ضروری ہے یا میاں بیوی آپس میں ہی بات چیت کر کے رجوع کر سکتے ہیں ؟

جواب

رجوع بالقول یا باالفعل ہوسکتا ہے، اس کے لیے گواہوں کی ضرورت نہیں ہے، لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہمارے معاشرے میں عموماً رجوع تو کر لیا جاتا ہے، لیکن جن وجوہات کی بنا پر طلاق کی نوبت آتی ہے، ان کا تدارک نہیں ہوتا ہے، اس لیے اکثر کیسز میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ وجوہات چند مہینوں کے بعد دوبارہ علیحدگی کا سبب بنتے ہیں، اس لیے رجوع کرنے کے بعد ان وجوہات کو کلی طور پر ختم کرنا چاہیے جن کی بنا پر طلاق ہوئی تھی، از سر نو ایک محبت اور اتفاق و اتحاد والی زندگی گزارنی چاہیے۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ