سوال (1638)

الیکٹرانک سگریٹ نما چیز جسے پلوریل یا ویپ کہا جاتا ہے ، اس کا ایک خاص قسم کا دھواں ہوتا ہے اور منہ میں ذائقہ چھوڑتا ہے۔ اس کا شرعی حکم مطلوب ہے ۔

جواب

ایسے بے ہودہ شوق کرنے کی ضرورت ہی کیا ہے ؟ آج اس کے بقول یہ بےضرر چیز ہے تو کل کلاں یہ آدمی سگریٹ نوشی کا شوق بھی کرے گا۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ

طبی اعتبار سے یہ عام سگریٹ سے زیادہ خطرناک ہے ، اس میں کیمیکل ہوتا ہے ، اس کا حکم بھی سگریٹ والا ہی ہے ، جان کو ضائع نہ کیا جائے ۔

فضیلۃ العالم اکرام اللہ واحدی حفظہ اللہ