سوال (5564)
ایک بھائی نے بہت سے لوگوں سے جنات کا دم کروایا لیکن کوئی آفاقہ نہیں ہوا اب انہوں نے ایک مسیح سے علاج کروایا ہے انہیں فوری آرام آ گیا ہے کیا ان لوگوں سے دم کروانا ٹھیک ہے؟
جواب
ہندو، سکھ، عیسائی یا کسی بھی غیر مسلم ڈاکٹر سے علاج کروانا شرعاً جائز ہے، بشرطیکہ وہ علاج صحیح ہو اور اس میں کوئی دینی یا اخلاقی خرابی نہ ہو۔ میڈیکل مہارت دین یا مذہب سے مشروط نہیں ہوتی۔
دم یا رقیہ کے حوالے سے بھی یہی اصول ہے کہ اس میں شرکیہ کلمات شامل نہ ہوں، اور اگر کلام اللہ یا صحیح احادیث سے کیا جائے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ