سوال (4197)
کیا عیسائی شخص سے سلام لینا درست ہے یا اس کا کوئی اور طریقہ کار ہے؟
جواب
سلام دعائیہ کلمات ہیں اور یہ صرف مسلمان کے ساتھ خاص ہیں بلکہ یہ حق مسلم سے ہے، مجھے ایک دودھ دینے آنے والا عیسائی سلام کہتا ہے یا یوں کہے گا کہ حافظ جی کی حال ہے، تو میں کہتا ہوں الحمد لله الله کا شکر ہے آپ کیسے ہیں بس اس سے زیادہ کچھ نہیں کہتا، عیسائی کو سلام میں پہل کرنا انہیں عزت وتکریم دینا ہے جو درست نہیں ہے عزت وتکریم تو الله تعالى اور نبی اکرم صلی الله علیہ وسلم کے بعد صرف اہل ایمان کا حق ہے، اس مسئلہ کو سمجھنے کے لئیے مزید چھینک مارنے کے احکام کی احادیث دیکھ لیں وہ بھی صرف يهديكم الله ويصلح بالكم [مسند أحمد بن حنبل: 19586]
صحیح تفصیل اسی مقام پر دیکھیں، الأدب المفرد: 940 صحيح
هذا ما عندي والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں کو پہلے سلام کرنے سے منع فرمایا ہے، رہا متبادل طریقہ تو متبادل کئی طریقے ہیں، جیسا کہ ٹھیک ہو وغیرہ، اس طرح کے کئی الفاظ استعمال کر سکتے ہیں، باقی جب غیر مسلم سلام کریں تو “وعلیکم” کہنا ہے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ