سوال (5160)

ایک روایت ہے جس کے الفاظ کچھ اس طرح ہیں کہ جب اہل جنت اللہ کا دیدار کریں گے تو

فَیَنسَونَ نَعِیمَ الجنۃ

علماء کرام سے عرض ہے اگر یہ روایت کسی کے علم میں ہے تو عربی عبارت اور حوالہ کی طرف راہنمائی فرما دیں؟ بارک اللہ فیکم.

جواب

یہ الفاظ ہمیں نہیں ملے، باقی اتنا ہے کہ

“فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَى رَبِّهِمْ عَزَّ وَجَلَّ “[صحيح مسلم: 181]

اللہ تعالیٰ کے دیدار سے بڑھ کر کوئی چیز ایسی نہیں ہے، جو ان کو دی گئی ہو، وہ ان کو محبوب نہ ہو، یعنی سب سے زیادہ محبوب تر رؤیت باری تعالیٰ ہوگا۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ