سوال (2523)

فیس بک پر ایک گروپ ہے جو جوائن کرنے سے پہلے اس طرح حلف لیتے ہیں،اس میں باقی تو سب سمجھا آتا ہے، لیکن آپشن نمبر 7 اور 8 کیا شرعی طور پر ٹھیک ہے اس طرح سے حلف لینا اور دینا، یا کسی جانے انجانے میں کسی گناہ کے مرتکب تو نہیں ہو رہیں، جواب لازمی دیں، تا اصلاح ہو سکے، گروپ والوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ 7 اور 8 آپشن بہنوں کی حفاظت کے لیے رکھا ہے کیونکہ گروپ میں لڑکے اکثر پھر تنگ کرتے ہیں
وہ حلف ذکر کیا جاتا ہے
آپ اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ حلف اٹھائیں!
حلف نامہ؛
1.آپ اپنی اتھارٹی کا غلط استعمال نہیں کریں گے
2.پرانے ٹیم ممبرز کا ہمیشہ احترام کریں گے!
3.کوئی بھی کام کرنا ہو سب کی مشاورت سے کریں گے!
4.کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیں گے !
5.اپنے فرائض مخلصی کے ساتھ نبھائیں گے،
6.بہنوں سے بلاوجہ بات نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی بہن کے آئی بی میں جائیں گے،
7.آپ کبھی بھی گروپ کی کسی بھی بہن، کسی بھی خادمہ کے ساتھ تعلق یا نکاح کرنے کا نہیں سوچینگے
نا ہی کوشش کرینگے۔
8.آپ کبھی بھی گروپ کے کسی بھی بھائی، کسی بھی خادم کے ساتھ تعلق یا نکاح کرنے کا نہیں سوچینگی نا ہی کوشش کرینگی۔
9.آپ اللہ کی رضا کو زیادہ اہمیت دینگے ناکہ اپنے کسی قریبی کی رضا کو، آپ کسی کے ہونے نا ہونے کی وجہ سے اپنے کام میں کوتاہی نہیں کرینگے،
10.جب بھی کوئی بحس لڑائی فساد کچھ بھی ہوا، آپ حق کا ساتھ دینگے نا کہ کسی قریبی کا.
11.سب بہنوں کو اپنی بہنیں سمجھیں گے ، ثوم و صلاۃ کی پابندی کریں گے اور یہ سب صرف اللّٰــــہ کی رضا کے لیے ہی کریں گے۔
میں اللہ کو گواہ بناکر یہ حلف لیتا ہوں

جواب

اس میسیج میں عربی اردو کی کئی ایک غلطیاں ہیں جو کہ افسوس ناک ہیں.
جہاں تک بات سات اور آٹھ نمبر آپشن کی ہے، تو چونکہ یہ ایک انتظامی معاملہ ہے، اس لیے اس میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا. انتظامی و اخلاقی وجوہات کی بنیاد پر اس قسم کی پابندی لگانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ ان شاء اللہ..

فضیلۃ العالم خضر حیات حفظہ اللہ