سوال (1408)

ایک شخص فیکٹری میں میٹر وغیرہ لگانے کا کام کرتا ہے۔ واپڈا والے جلدی میٹر نہیں لگاتے اس لیے فیکٹری اس بندے کے ذریعے واپڈا والوں کو کچھ مال وغیرہ دے کر جلدی کام کرواتے ہیں۔ اب اس شخص کا سوال ہے آیا کہ یہ رشوت ہے؟ اور دوسرا اگر یہ رشوت ہے تو کیا اس سے صرف فیکٹری مالکان ہی گنہگار ہونگے یا یہ شخص بھی؟

جواب

اس صورت میں دونوں ہی گنہگار ہیں ، فیکٹری مالکان اور تعاون کرنے والا بندہ بھی ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ

سائل : اسکا حل کیا ہے؟ کیا وہ جاب اس کے لیے درست نہیں ہے ، اسے چھوڑ دینا چاہیے؟
جواب :
جاب جاری رکھے لیکن رشوت والا کام نہ کرے ۔

فضیلۃ الباحث کامران الہیٰ ظہیر حفظہ اللہ