سوال (1627)
فیکٹری کے ملازمین کے علاج معالجے کے لیے ہیلتھ انشورنش کروائی جاسکتی ہے؟
جواب
بعض اہل علم نے ہیلتھ انشورنس یا علاج کے نام پر انشورنس کو جائز قرار دیا ہے ، ہمارے نزدیک یہ محل نظر ہے ، یہ انشورنس ناجائز ہے ، کیونکہ اس میں قمار ، ربا اور غرر ہے ۔ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ اگر اس شخص کی طرف سے کمپنی انشورنس ڈیل کرے تب بھی ناجائز ہے ۔ باقی کمپنی اپنی طرف سے انشورنس اور سود کے علاوہ کچھ دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے ۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ