سوال (3889)

کیا فطرانہ اور زکاة مسجد میں دیے جا سکتے ہیں؟

جواب

زکاۃ، فدیہ، فطرانہ، کفارہ اور قربانی کی کھالیں یہ مسجد کی مد میں نہیں لگانی چاہیں، ان کی مد زکاۃ والی ہے، مساکین و فقراء ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

بارك الله فيكم وعافاكم
فطرانہ کے بارے راجح یہ ہے کہ عید کے دن نماز عید سے پہلے دے البتہ ایک، دو دن پہلے بھی دے سکتا ہے، اس بارے میں نے سلف صالحین کے اقوال جمع کیے تھے مگر پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے تلاش کر رہا ہوں مگر مل نہیں رہے ہیں۔
والله أعلم بالصواب

فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ

بارك الله فيكم وعافاكم
شیخ محترم جو ایک دو دن پہلے بھی ادا کرنے کے بارے میں آتا ہے، مجھ ناچیز کے مطالعہ کرنے سے جو مجھے اس بارے راجح بات ملی ہے وہ یہی ہے کہ ایک یا دو دن پہلے وہ لوگ عامل کو جمع کروا دیتے جو فطرانہ جمع کرتا تھا اور جب شوال کا چاند نظر آ جاتا تو پھر اس کے بعد فطرانہ مستحق لوگوں میں ادا کر دیا جاتا ہے۔
واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث حسن سوھل حفظہ اللہ