سوال (5175)

ایک شخص کی فجر کی نماز قضاء ہوگئی ہے تو وہ اشراق کے ٹائیم پر آتا ہے، تو کس نیت سے فجر نماز پڑھے گا؟

جواب

فجر کی نماز جب قضاء ہوگئی ہے تو قضاء کی نیت سے پڑھے گا۔ قضاء تو ہوگئی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

سائل: شریعت میں قضاء کن کن صورتوں میں ہوتی ہے؟
جواب: قضاء کی تو ایک ہی صورت ہے کہ اگر نماز کا وقت گزر جائے تو وہ نماز قضاء میں داخل ہو جائے گی، باقی میرے علم میں نہیں ہے کہ کتنی شکلیں ہو سکتی ہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ