سوال (3218)
اگر انسان ایک دن کی فجر کی سنتیں پڑھنا بھول جائے، پھر اگلے دن فجر کے دو فرائض سے پہلے بھولی ہوئی سنتیں پڑھ لے تو کیا یہ درست ہے؟
جواب
بھولی ہوئی نماز یاد آنے پر بھی پڑھی جا سکتی ہے، جیسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کے بعد کی دو سنتیں عصر کے بعد پڑھی تھی.
فضیلۃ الباحث اظہر نذیر حفظہ اللہ