سوال (4160)
اگر فجر کی سنتیں گھر میں پڑھ کر مسجد میں آئیں، نماز سے پہلے پہنچ جائیں تو اب کیا تحیہ المسجد پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
یہ سببی نماز ہے، اگر آپ گھر میں سنتیں پڑھ کر آئیں، پھر بھی آپ مسجد میں تحیہ المسجد ادا کریں، مسجد میں آنے کی وجہ سے تحیہ المسجد ہے، کیونکہ مسجد میں آنا سبب ہے، اور سببی نماز پڑھ سکتے ہیں۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ