سوال 6968

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ایک نمازی ہے پانچ وقت کا دین دار ہے علم والا ہے الارم لگانے کے باوجود فجر ٹائم نہیں اٹھا جاتا مسلسل ایسا ہوتا ہے، الارم کا بھی نہیں پتا چلتا، کیا وہ جب اٹھے، اس وقت نماز ادا کر سکتا ہے؟ وہ بندہ اپنی طرف سے بہت کوشش کرتا ہے، اٹھنے کی دعا بھی کرتا ہے، رات کو سوتے وقت دعا کر کے سوتا مگر اٹھتا نہیں؟

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
قرآن کہتا ہے:

“وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا”

اور پھر اللہ تعالیٰ کا یہ فیصلہ ہے کہ

“مَنْ جَدَّ وَجَدَ”

جو انسان کوشش کرتا ہے وہ اپنی کوشش کا پھل ضرور پا لیتا ہے۔ جب آدمی سوئے گا فجر سے دو گھنٹے پہلے اور اس کے بعد یہ توقع رکھے کہ میں فجر کی نماز باجماعت پڑھ لوں تو یہ ممکن نہیں۔ صرف دو تین چیزیں کافی نہیں سارے اہتمامات کرنا پڑیں گے۔ رات کو وقت پر سونا ہے اور کھانا مغرب سے پہلے پہلے کھا لینا ہے۔ اس کے بعد صرف الارم نہیں گھر کے دیگر افراد سے یہ گزارش کرنی ہے کہ میں اگر نہ اٹھوں تو مجھے جگا دیں۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ اس کی مدد فرمائیں گے۔

فضیلۃ الشیخ عبدالرزاق زاہد حفظہ اللہ