سوال (6582)

گیارہ احادیث فجر کی سنتوں کے متعلق ہیں، کیا ایسی روایات ہیں کہ دوران جماعت فجر کی سنتیں پڑھنی ہیں۔ ان کے متعلق راہ نمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا

جواب

میں پہلے بھی یہ عرض کر چکا ہوں اور پھر دہرا دیتا ہوں کہ ہمارے مقابلے میں جو دلائل پیش کیے جاتے ہیں، کتاب و سنت کے جواب میں، وہ تین صورتوں سے باہر نہیں ہوتے:
یا تو وہ دلیل ضعیف ہوتی ہے، اور یہ ایک طے شدہ بات ہے کہ وہ ضعیف دلائل پیش کرتے ہیں۔
یا اگر وہ روایت صحیح بھی ہو، تو وہ موقوف یا مقطوع ہوتی ہے، نبی کریم ﷺ کا فرمان یا آپ ﷺ کا عمل نہیں ہوتا۔ یا پھر اس کا وہ مطلب نہیں ہوتا جو لیا جا رہا ہوتا ہے، یعنی وہ اپنے معنی میں واضح اور صریح نہیں ہوتی۔
بس انہی تین نکات کے گرد ان کے دلائل گھومتے ہیں۔
ہمارا موقف، الحمدللہ، ہر اعتبار سے راجح ہے۔ اس کی دلیل نبی کریم ﷺ کا واضح فرمان ہے:

«إذا أُقيمت الصلاةُ فلا صلاةَ إلا المكتوبة»

یعنی جب اقامت ہو جائے تو پھر صرف فرض نماز ہی ہوگی، اور اس کے ہوتے ہوئے کوئی دوسری نماز پڑھنا جائز نہیں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ