سوال (5437)

میں بحرین میں مقیم ہوں۔ یہاں کچھ لوگ ڈلیوری کا کام کرتے ہیں اور فیک GPS استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر وہ اپنے کمرے میں موجود ہوتے ہیں لیکن فیک لوکیشن لگا دیتے ہیں تاکہ یہ ظاہر ہو کہ وہ ریسٹورنٹ کے قریب ہیں، کیونکہ ریسٹورنٹ کے قریب ہونے پر ہی انہیں آرڈر ملتا ہے۔اور اس طریقے سے حاصل کی گئی آمدنی کیسی ہے شریعت کی نظر میں اس عمل کا کیا حکم ہے؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

جواب

یہ دھوکہ ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دھوکہ (غرر) سے منع فرمایا ہے، حدیث میں ہے کہ کو ہمیں دھوکہ دے، وہ ہم سے نہیں ہے، جائز کام کے اندر ناجائز کام کی آمیزش ہو رہی ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ