سوال (3011)

ہمارے ایک دینی بھائی ایک غرباء، مساکین، بیواؤں اور بیماروں وغیرہ کے لئے والدہ کے نام ادارہ بنا کر ماشاء اللہ فلاحی کام کرتے ہیں اور وہ اپنی والدہ محترمہ جنھوں نے توحید و سنت کو قبول کر لیا تھا، ویڈیوز بنا کر اس میں اپنی والدہ کی تصاویر دکھاتے ہیں، جنہیں ہر خاص و عام دیکھتا ہے، ان کی اصلاح کے لیے رہنمائی فرمائیں جبکہ ان کی والدہ باقاعدہ مکمل پردہ کیا کرتیں تھیں۔

جواب

جان دار کی تصویر تو حرام ہے۔ جیسا کہ تمام اہل علم جانتے ہیں۔ کوئی ذی شعور آدمی اپنے اہل خانہ کی تصاویر عام لوگوں میں نشر کرنا پسند نہیں کرتا ہے، اسے چاہیے کہ والدہ کی تصویر بلکہ نام کے بغیر ہی نیکی کے کام سرانجام دیتا رہے، اگر یہ اعمال قبول ہوگئے تو ان کی والدہ کو ثواب پہنچ ہی جائے گا۔ ان شاءاللہ۔

فضیلۃ الشیخ سعید مجتبیٰ سعیدی حفظہ اللہ