سوال (1036)

کیا فرض نمازوں میں قرآن دیکھ کر قراءت کر سکتے ہیں؟

جواب

فرض نمازوں میں قرآن دیکھ کر قراءت نہیں کر سکتے ، باقی نفل نماز میں کر سکتے ہیں ۔

فضیلۃ الباحث امتیاز احمد حفظہ اللہ

فرض میں منع کی اور نفل میں جواز کی دلیل کیا ہے ؟

فضیلۃ العالم حافظ خضر حیات حفظہ اللہ

شیخ کر سکتے ہیں لیکن صرف عند الضرورۃ جس شخص کو سورتیں یاد نہیں ہیں وہ کر سکتا ہے۔فرائض اور نوافل کے احکام میں کوئی فرق نہیں سوائے جو دلیل سے ثابت ہو، البتہ نوافل میں لمبی قراءت مطلوب ہے جو فرائض میں نہیں ہے ۔ واللہ اعلم بالصواب

فضیلۃ الباحث واجد اقبال حفظہ اللہ