سوال 6899
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
شیخ صاحب فرض نماز بغیر اقامت کے پڑھنا کیسا ہے؟ درست ہے یا جائز نہیں؟
جواب
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
گزارش یہ ہے کہ جان بوجھ کر بغیر اقامت کے فرض نماز باجماعت پڑھنا درست نہیں۔ اس لیے کہ یہ سنت کے خلاف ہے۔ ہاں، اگر غلطی سے بغیر اقامت کے آپ نے فرض نماز پڑھ لی ہے، تو شرعی طور پر یہ جائز ہے۔ اس سے نماز کی جو اصلیت ہے بنیاد ہے، اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق زاہد حفظہ اللہ




