سوال (1889)
بوڑھے والدین قریب بیٹھیں ہیں اور بیٹا پاس فرض نماز ادا کر رہا ہے۔ والدین آواز دے رہے ہیں ، کیا وہ شخص نماز مکمل کرے گا یا نماز توڑ کر والدین کی بات سنے گا ؟
جواب
بیٹے کو چاہیے کہ فرض نماز ادا کرتے ہوئے سرسری طور پہ سن گن لے لے کہ والدین کو کوئی حاجت ایسی نہیں ہے جو انتہائی ضروری چیز ہو ، کیا ایسی نہیں ہے کہ جس کی کی اچانک سا حاجت ہوگئی ہے ، اس طرح ان شاءاللہ خشوع و خضوع بھی برقرار رہے گا ، اطمینان قلب اور حضور قلب رہے گا ، بصورت دیگر فرض نماز کو برقرار رکھے گا ، الا یہ کہ کوئی حادثہ ہو جائے ، نماز کو مکمل کر کے بعد میں لبیک کہے گا۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ