سوال (2426)

کیا فرض نماز کے سجدہ اور رکوع میں دعائیں جمع کی جا سکتی ہیں؟

جواب

اگر آپ اکیلے نماز پڑھ رہے ہیں، اور نماز کو طول دینا چاہ رہے ہیں، تو پھر آپ ایک سے زائد دعا سجدے اور رکوع میں پڑھ سکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ دعائیں عربی زبان میں ہوں، اگر آپ جماعت کروا رہے ہیں تو پھر آپ کو حکم ہے کہ آپ نماز میں تخفیف کریں، ساری دعائیں نہیں کرنی چاہیے، البتہ بعض علماء کا خیال ہے کہ سجدے میں گنجائش ہے، کیونکہ “اكثروا فيه الدعاء” کے الفاظ آتے ہیں، باقی رکوع میں ایک دعا پڑھی جائے، یہ بعض علماء جیسا کہ شیخ البانی رحمہ اللہ وغیرہ کا قول ہے۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ