سوال (5836)
فرض نماز میں بھی ایک طرف سلام پھیرا جاتا ہے؟
جواب
ہماری معلومات کے مطابق نماز ایک سلام سے ہو جائے گی، لیکن راجح قول پر عمل ہوتا ہے، وہ یہ ہے کہ دو سلام پھیرے جائیں، یہ راجح ہے، غیر ضروری چیزوں کو رواج دینا یہ فتنے کا باعث بن سکتا ہے، معلومات کی حد تک تو صحیح ہے، لیکن اسے رواج نہیں دینا چاہیے، جس طرح جوتوں میں نماز پڑھنا اور کھڑے ہوکر پیشاب کرنا، ان دونوں چیزوں کا جواز تو ہے، لیکن جواز کو جواز ہی رکھا جائے۔
فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
علی الرجح فرض وسنن میں دو طرف سلام پھیرنا ہی سنت ہے اور نماز جنازہ میں ایک طرف سلام پھیرنا سنت ہے ۔والله أعلم بالصواب
فضیلۃ العالم ابو انس طیبی حفظہ اللہ