سوال (3381)

اگر بندہ اکیلا فرض نماز پڑھ رہا ہو اور وہ قرآن کریم کی تلاوت زیادہ کرنا چاہتا ہو تو کیا وہ مصحف سے دیکھ کر تلاوت کر سکتا ہے؟

جواب

مصحف کو دیکھ کر پڑھنے کی نفلی نماز میں گنجائش دی جاتی ہے، فرض کی کوئی دلیل نہیں ہے، نہ ہی فرض کے لیے علماء اجازت دیتے ہیں، اگر زیادہ تلاوت کرنی ہے تو ایک بات یہ ہے کہ حفظ کریں، باقی جب تک سورتیں حفظ نہ کر لیں، اس وقت جو سورتیں یاد ہیں، ان کا تکرار کریں۔

فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ